امام صحافت مجید نظامی کی پہلی برسی ،مسجد نبوی میں دعائیں : جاوید اقبال بٹ، پاکستانی کمیونٹی نے افطاری کا اہتمام کیا
مدینہ منور (نمائندہ خصوصی) مسجد نبوی میں تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن، امام صحافت اور نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر مجید نظامی کی مغفرت کے لئے صدر نظریہ پاکستان فورم مدینہ منورہ جاوید اقبال بٹ، پاکستانی کمیونٹی اور نظریہ پاکستان فورم مدینہ کے ساتھیوں نے افطاری کا دسترخوان سجایا اور بلند درجات کے لئے دعا کی۔ اعتکاف میں بیٹھے دوستوں نے ان کے لئے دعائیں کیں اور انہیں 27 رمضان المبارک کو جدا ہوئے ایک سال ہو گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو بلند درجات اور نظریہ پاکستان فورم سے وابستہ تمام افراد کو ان کا مشن کی تکمیل کرنے کی ہمت دے۔