ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہاہے کہ یورپی ممالک جوہری معاہدے سے متعلق ایران کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو نبھانے میں ناکام رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اسٹریٹیجک اور دیگر عالمی امور پر بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے منعقد سالانہ کانفرنس رائے سینا ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکا کی علیحدگی کے بعد یورپ اپنے وعدوں پر قائم نہیں رہ سکا لیکن ایران اپنی دیانت داری کو ثابت کر چکا ہے لہٰذا اب اسے کچھ اور ثابت کرنے کی ضرورت نہیں۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان تینوں یورپی ملکوں کی طرف سے بھیجے گئے خط کا ایران جواب دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس جوہری معاہدے کا مستقبل ابھی فوت نہیں ہوا ہے لیکن یہ سب کچھ یورپ پر منحصر ہے۔ جواد ظریف نے کہاکہ ایران نہ صرف جوہری معاہدے کا ایک رکن ہے بلکہ ا س نے اعلان کردیا ہے کہ جب یورپ اپنے وعدوں پر عمل کرے گا تو ایران بھی ایسا ہی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران نے جوہری معاہدے کے بارے میں سن 2018 میں ایک خط لکھا تھا لیکن یورپ نے ایران کے خط کا کوئی جواب نہیں دیا اور چونکہ غیر ملکی کمپنیاں ایران چھوڑکر چلی گئیں اس طرح یورپ نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے کیونکہ ایسا کر کے انہوں نے امریکا کو من مانی کی اجازت دے دی۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024