نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں درخواست جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں درخواست جمع کرانے کی آج سولہ جنوری بروز جمعرات کو آخری تاریخ ہے۔ نادرا کے ترجمان کے مطابق آن لائن رجسٹریشن کسی بھی نادرا ای سہولت فرنچائز پر 250 روپے فیس کے ساتھ کروائی جا سکتی ہیں۔