مری بروری ورکرز یونین کے الیکشن، مزدور دوست گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مری بروری میں ورکرز یونین کے الیکشن میں مزدور دوست گروپ نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔ووٹوں کی مجموعی تعداد 210 تھی جن میں سے مزدور دوست گروپ نے 123ووٹ لے کر نمایاں کامیابی سمیٹی۔ مزدور دوست یونین کے عہدیداران میں چوہدری محمد سلیم ،جنرل سیکرٹری، عبدالقدوس چیمہ صدر، راجہ اشتیاق حسین نائب صدر، چوہدری نیئر کمال جوائنٹ سیکرٹری اورراجہ طالب حسین چیئرمین شامل ہیں ۔اس شاندار کامیابی کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے سر پرست اعلیٰ چوہدری محمد سلیم کا کہنا تھا کہ ہم مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے اور ان کی بہتری کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ کامیابی حاصل کرنے والے مزدور دوست گروپ کو کمپنی ا نتظامیہ کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ۔