سعودی عرب میں ایک طالب علم نے ایسا پروجیکٹ تیار کیا ہے جس کا مقصد حرم مکی کو کورونا سمیت ہر قسم کے وائرس سے محفوظ رکھنا ہے۔سعودی طالبعلم عبدالرحمن آل الشیخ کے مطابق ان کے پروجیکٹ کا نام (محفوظ حج) ہے، یہ پروجیکٹ حرم مکی اور اس کے زائرین کو ہر قسم کے وائرس اور انفیکشن کی منتقلی سے محفوظ رکھے گا۔عبدالرحمن نے واضح کیا کہ یہ پروجیکٹ برقی مقناطیسی شعاوں پر مبنی ہے، ان شعاوں کو حرم مکی کی چھت اور فرش پر وائرس کو مارنے کے واسطے استعمال کیا جائے گا۔ یہ استعمال ایک مقررہ درجہ حرارت پر ہو گا جو انسان یا جانور کے لیے نقصان دہ نہیں ہو گا۔سعودی طالب کے مطابق مذکورہ شعاوں کو حرم مکی کے نزدیک ایک متعین مقدار میں پھیلایا جائے گا، تاکہ وہ حرم کے فرش پر پھیل جائیں اور باریک سے باریک جرثوموں اور وائرس کو ختم کردے۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024