عمران کا فضل الرحمن پر غداری کا مقدمہ چلانے کا بیان بیمار ذہن کا عکاس ہے:اسحاق ڈار
لندن (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پر غداری کا مقدمہ چلانے کا بیان عمران نیازی کے بیمار ذہن اور فسطائیت کی عکاسی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہاعمران نیازی صاحب کا مولانا فضل الرحمان اور خواجہ آصف پر (پر آرٹیکل 6 ) غداری کا مقدمہ چلانے کا بیان ان کے بیمار ذہن اور فسطائیت کی عکاسی کرتا ہے اور یہ یقینا قابلِ مذمت ہے۔