سی اے ایس اوپن گالف‘ لاہور کے محمد عالم کی اول پوزیشن
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) لائر مین گالف کورس میں جاری سی اے ایس اوپن گالف کے پروفیشنل کٹیگری کے اولین روز‘ لاہور کے نوعمر گالف محمد عالم نے2 انڈر بار 70 اسکور کے ساتھ اول پوزیشن پر قبضہ کرلیا۔ لاہور ڈیفنس رایا کلب کے محمد عالم پاکستان نمبر ون محمد شبیر اور کراچی کے وحید بلوچ کی موجودگی میں پہلے ہی روز اول پوزیشن پر جگہ بنا کر ماہرین کو متاثر کیا۔ محمد بشیر اور وحید بلوچ نے انڈر بار ایک کے ساتھ مشترکہ طور پر دوم پوزیشن حاصل کی۔ طلعت اعجاز اور حشمت خان بھی ایک انڈربار71 کے ساتھ دوم پوزیشن پر جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ دوسری جانب سینئر پروفیشنل کا ٹائٹل محمد اکرم نے حاصل کرلیا۔ محمد اکرم نے 4 انڈر بار140 کے ساتھ اول جبکہ امداد حسین نے 3 انڈر بار147 کے ساتھ دوم پوزیشن حاصل کی۔ دوسری جانب جونیئر کٹیگری میں عثمان علی نے فتح حاصل کی۔ عثمان علی نے 6 انڈر بار150 اسکور کرکے ٹائٹل پر قبضہ کرلیا۔ ناصر مسیح نے دوم پوزیشن حاصل۔ ملک بھر سے100 سے زائد پروفیشنل 72 لیولز پر مشتمل چیمپئن شپ میں حصہ لے رہے ہیں۔چیمپیئن شپ میں آل ان ون کیلئے دو گاڑیاں رکھی گئی ہیں۔