آرمی چیف سے سعودی سفیر کی ملاقات علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے جمعرات کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات ایسے موقع پر ہوئی ہے جب پاک فوج کے دستے سعودی عرب بھجوائے جا رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے دو سطری بیان میں بتایا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سلامتی کے شعبہ میں تعاون کے تحت پاک فوج کا دستہ سعودی عرب روانہ کیا جا رہا ہے،۔ انہوں نے بھجوائے جانے والے فوجیوں کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا البتہ یہ ضرور واضح کیا کہ ان فوجیوں کی سعودی عرب روانگی کا مقصد مشاورتی اور تربیتی نوعیت کا ہے اور ان فوجیوں کو سعودی عرب سے باہر کہیں بھی تعینات نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج، خلیجی تعاون کونسل کے کئی ملکوں کے ساتھ اس نوعیت کا سیکورٹی تعاون پہلے سے کر رہی ہے۔
آرمی چیف