محکمہ سوئی گیس کے اہلکار رات کو گیس لیکیج چیک کرنے لگے، اہلخانہ سے بدتمیزی پر شہری سراپا احتجاج
فیروز والہ (نامہ نگار) پیپلز کالونی (فیروز والہ) میں محکمہ سوئی گیس شاہدرہ کے اہلکاروں نے گھروں کو میٹر رن کو چیک کرنے کی بجائے رات کے وقت میٹروں سے گیس کی لیکیج چیک کرنا شروع کر دی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اہلکار گھروں میں موجود خواتین سے میٹروں کے بلوں کی فوٹو کاپی طلب کرتے ہیں جبکہ رات کے وقت دکانیں بند ہوتی ہے سوئی گیس کے اہلکار صارفین کو پریشان کرتے ہیں۔ شہری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کے اہلکاروں کو غنڈہ گردی سے روکا جائے۔