ہربنس پورہ کے علاقے میں چھت پرکھیلتی 2 سالہ بچی سر میں اندھی گولی لگنے سے زخمی ہو گئی
لاہور(نمائندہ خصوصی) ہربنس پورہ کے علاقے میں چھت پر کھیلتی 2 سالہ بچی سر میں اندھی گولی لگنے سے زخمی ہو گئی۔ذرائع کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے رشید پورہ کے رہائشی داؤد کی 2 سالہ بیٹی فاطمہ چھت پر کھیل رہی تھی اس دوران اس کے سر میں اندھی گولی آلگی جس کے نتیجے میں وہ لہولہان ہو گئی جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ڈاکٹروں کے مطابق بچی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔