چاندنی سینما کی اراضی پر غیر قانونی کمرشل پلازہ کی تعمیر کےخلاف ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
کراچی ( وقائع نگار) سندھ ہائی کورٹ میں گلشن اقبال چاندنی سینما کی زمین پر غیر قانونی کمرشل بلڈنگ کی تعمیر روکنے سے متعلق درخواست دائر کردی گئی درخواست میں شہری راشد خان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گلشن اقبال میں غیر قانونی بلڈنگ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی مبینہ سرپرستی میں تعمیر کی جارہی ہے عدالت سے استد ہے کہ اس غیر قانونی بلڈنگ کی تعمیر فوری رکوالی جائے قبضہ مافیا کی جانب سے کھلے عام بلڈنگ کی تیزی سے تعمیر کی جارہی ہے ۔