لاہور چڑیاگھر میں گیسٹرو کی بیماری میں مبتلا شیر کا بچہ چل بسا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور چڑیاگھر میں ڈی ہائیڈریشن اور گیسٹرو کی بیماری میں مبتلا شیر کا بچہ "اینجلا"چل بسی۔چڑیاگھر کے ترجمان نے کہا ہے کہ شیر کے بچے کی عمر 5ماہ تھی اور علالت کے باعث ایک ہفتے سے کھانا پینا چھوڑ چکی تھی اسے دوران علاج ڈرپ کے ذریعے خوراک دی جاری رہی تھی ۔سفاری زو کے ڈاکٹر رضوان کی سربراہی میںڈاکٹر وردہ اور ڈاکٹر مدیحہ پر مشتمل میڈیکل ٹیم کی سر تو ڑ کوششوں کے باوجود بچہ جانبر نہیںہوسکا ۔یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے شعبہ پیٹ (PET) کے سربراہ ڈاکٹر عاصم خالد بھی بچے کی جان بچانے کی کوششوں میں شامل رہے ۔