عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات سعودی گولڈ مارکیٹ پر بھی پڑے اور نرخ کم ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں سونے کی مارکیٹوں میں کم قیمتوں میں سونا دستیاب رہا۔ 24 قیراط کا ایک گرام سونا 209.30 ریال میں فروخت ہوا۔ اسی طرح مملکت میں 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 183.14 ریال رہی۔ 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 156.98 ریال ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 122.09 ریال رہی۔ 1 اونس سونا 6513.75 ریال میں بیچا گیا۔ سعودی عرب میں 21 قیراط کے 8 گرام سونے کے بسکٹ کی قیمت جمعرات کو 1465.11 ریال ریکارڈ کی گئی۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024