وزیراعظم عمران خان اتوارکودوروزہ سرکاری دورے پرایران روانہ ہونگے ۔جس کامقصد مختلف شعبوں میں دوطرفہ روابط کومزیدمضبوط بناناہے ۔وہ یہ دورہ ایران کے صدرحسن روحانی کی دعوت پرکررہے ہیں۔یہ وزیراعظم کاایران کاپہلادورہ ہوگا۔دورے کے دوران وزیراعظم ایران کے رہبراعلیٰ سیدعلی خامنائی سے ملاقات کے علاوہ صدر روحانی سے تفصیلی مذاکرات کریں گے۔عمران خان ایران میں پاکستان اورایران کی تاجربرادری کے ارکان سے بھی ملاقات کرینگے۔پاکستان کے ایران کے ساتھ تعلقات قریبی تاریخی ،ثقافتی اورمستحکم عوامی روابط پرمبنی ہیں۔دونوں ممالک اقتصادی تعاون تنظیم اوراسلامی تعاون تنظیم کے رکن بھی ہیں۔خزانہ ،انسانی حقوق، سمندری اموراوربین الصوبائی رابطے کے وزراء اورمتعددسینئرافسران پر مشتمل اعلیٰ سطح کاوفدبھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024