اسلامی وکرپشن فری پاکستان ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے:ذکراللہ مجاہد
لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اسلامی و کرپشن فری پاکستان ہی خوشحال و مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے، تبدیلی کا نعرہ دھوکہ ہے قرآن و سنت کا نظام اور مخلص قیادت کو آگے لانے سے ہی ملک و قوم کو مہنگائی سمیت تمام مسائل سے نجات مل سکتی ہے۔پاکستان کو بدترین معاشی اور معاشرتی حالات سے جماعت اسلامی ہی نکال سکتی ہے۔جماعت اسلامی ملک کی واحد محب وطن اور حقیقی جمہوری جماعت ہے جو نظام کی تبدیلی کے لیے جدوجہدمیں مصروف عمل ہے۔ رابطہ عوام اجتماع میں سابق ایم پی اے سید احسان اللہ وقاص، امیر خالد احمد بٹ، چوہدری محمد اقبال، امیر محمد فیض،ڈاکٹر عمر رشید، محمد سرور ایوان، طارق معین، ضیغم عبداللہ، ڈاکٹر محمد یونس اور علاقہ کی سیاسی، سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔