یوم سفرِشہادت قافلہ حسینی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا
اسلام آباد(نیوزڈیسک) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کیمطابق سید الشہداء حضرت امام حسین ؑ کی مدنیہ منورہ سے روانگی کی مناسبت سے یوم سفرِشہادت حسینی اتوار کو عقیدت و احترام اور مذہبی جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔اس موقع پر تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں مجالس عزا ہوئیں اور ماتمداری کے پروگرام منعقد کئے گئے ۔جڑواں شہروں اسلام آباد راولپنڈی میں بھی مختلف مذہبی و ماتمی تنظیموں کی جانب سے مجالس عزا منعقد کی گئیں ۔سجادہ نشین دربارسخی شاہ چن چراغ سیدامیرعلی شاہ کاظمی ،سیدمحمد احمد علی شاہ کاظمی کے زیر اہتمام ٹھلہ سیداں میں یوم سفرِ شہادت کے موقع پر50 سالہ قدیمی جلوس ذوالجناح و علم برآمد ہوا ۔ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سیدقمرحیدرزیدی نے کہا کہ امام عالی مقام ؑ نے شریعتِ محمدؐی اور انسانی اقدار کے تحفظ و پاسداری کیلئے مدینہ سے رختِ سفر باندھا ۔انہوں نے کہا کہ سید الشہداء حضرت امام حسین ؑ نے یزید کی بیعت سے انکار کرکے قیامت تک آنے والے حریت پسندوں اور باضمیر انسانوں کو فسق و فجور اور جبر و استبداد کے سامنے سینہ سپر ہونے کا عملی درس دیا، مجلس سے علامہ سیدمحمدرضارضوی،ذاکرامیرحسین جعفری ، ذاکر غلام علی بھٹی ، ذاکر نجم الحسن،ذاکرحاجی عابدحسین شاہ کاظمی ،مولانانوازش علی خان ،مولاناشاکرنقوی ،سیدنصیرحسین سبنرواری ، مولاناقلب عباس بخاری ، حافظ علی ضیغم عباس رضوی ذاکرناہیدعباس جگ ، ذاکرجابرعباس نیئر،ذاکرملک زین عباس ،شوکت عباس نیئر ،قاضی مظہر حسین کربلائی اور دیگر علماء وذاکرین نے بھی خطاب کیا۔