ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ مال برآمد
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) اے ایس پی سٹی لاڑکانہ رضوان طارق کی سربراہی میں لاڑکانہ پولیس نے گرفتار ملزمان کی نشاندہیوں پر مختلف علاقوں میں کامیاب کاروائیاں چوری شدہ 25 موٹرسائیکلیں برآمد کرکے اصل مالکان محمد وارث کھوکھر، ندیم میرانی، آغا عدنان سومرو، ایاز علی، عبدالفتاح سومرو، عمران ٹگڑ، نریش کمار، ڈاکٹر سارنگ سوہو، علی اکبر میرانی، بلاول علی و دیگر کے حوالے کردی ہیں، دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش نے اے ایس پی سٹی لاڑکانہ رضوان طارق، سب انسپکٹر مظفر حسین خالدی و دیگر ٹیم کو شاباشی دی ہے۔