ڈویلپر سی پی آئی سی کا اسلام آبادمیں میگا زمین پر نئے ہاؤسنگ پراجیکٹ کا آغاز
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ایوارڈ یافتہ انٹرنیشنل رئیل اسٹیٹ ڈویلپر ، سی پی آئی سی ، نے وزیر اعظم عمران خان کے ملک کے بیرون ملک مقیم افراد کے لیے وڑن کے مطابق 27 ملین اسکوائر فٹ اراضی کے حصول کے ساتھ اسلام آباد میں ایک ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلئے بڑی سرمایہ کاری کی ہے۔معروف بین الاقوامی ڈویلپر سی پی آئی سی گلوبل نے اپنے نئے لگڑری پراپرٹی برانڈ دیار ہومز کے تحت یہاں اسلام آباد میں ایک میگا 27 ملین مربع فٹ زمین حاصل کی ہے جبکہ کمپنی پاکستان کے اعلی درجے کے شہروں میں بھی ایسے پراجیکٹس کا آعاز کررہی ہے۔سی پی آئی سی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سی پی آئی سی گروپ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے نئے پراجیکٹس کیلئے تیزی سے کام کا آغاز کررہی ہے. وزیر اعظم عمران خان کے وڑن کے تحت ، دیار ہومز بینر کے تحت سی پی آئی سی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے سب سے پہلے ریزورٹ اسٹائل ماسٹر کمیونٹی بنانے کے لئے تیار ہے اور اس کے لئے انہوں نے دارالحکومت کو اہم مقام کے طور پر منتخب کیا تاکہ اس قسم کا پہلا تعارف کرایا جاسکے۔