شیعیت میں کسی کی توہین قطعاََ جائز نہیں، امین شہید ی
اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی )امت واحدہ کے چیئرمین علامہ امین شہید ی نے کہا ہے کہ گریٹر اسرائیل کے منصوبے کی بلارکاوٹ تکمیل کے لیے عالم اسلام کو ایک دوسرے کے خلاف الجھایا جارہاہے۔ عالمی قوتوں کی خواہش ہے کہ عالم اسلام کے حساس ترین مسائل سے مسلمانوں کی توجہ ہٹا کر ڈیل آف دا سنچری کے خواب کو پورا کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا اہل سنت اور تشیع طاغوتی ہتھکنڈوں کے خلاف مضبوط ڈھال بن کریہود و نصاریٰ کی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔ اسلام دشمن قوتوں کی یہ خواہش ہے مسلمانوں کے مختلف طبقات فروعی اختلافات میں الجھ کرایک دوسرے کے خلاف صف آرا ء رہیں۔ علما کرام کو یہ بات