آرپی او‘ سی پی او کا چیمبر آف کامرس میں پولیس خدمت مرکز کا افتتاح
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)آرپی او ریاض نذیرگاڑا نے صدر چیمبرمیاں عمر سلیم اور سی پی او رائے بابر سعید کے ہمراہ چیمبرآف کامرس میں’’ پولیس خدمت مرکز‘‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پرسینئرنائب صدر عرفان سہیل ،سابق صدر رانا شہزاد حفیظ،سابق سینئرنائب صدر آصف مظفر ،سینئر راہنما عمراشرف مغل ،وقاص افضل کے علاوہ بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد بھی موجود تھی آرپی او ریاض نذیر گاڑا نے تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ چیمبرآف کامرس میں پولیس خدمت مرکز کے قیام کا مقصد بزنس کمیونٹی کو بروقت تمام سہولیات ایک چھت تلے فراہم کرنا ہے صدر چیمبر میاں عمر سلیم نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ چیمبر کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے پولیس خدمت مرکز چیمبر کی بلڈنگ میں قائم کیا جائے بزنس کمیونٹی کو پولیس خدمت مرکز کے ذریعے باعزت طریقے سے تمام سہولیات ایک چھت تلے دستیاب ہونا کسی اعزاز سے کم نہیں اس کیلئے ہم آرپی او ،سی پی او اور ان کی ٹیم کے بے حد مشکور ہیں۔