گوردوارہ گورو نانک کی تاریخی چکی چوری ،سکھ پولیس افسرکی مدعیت میں مقدمہ درج
ننکانہ صاحب (نامہ نگار)گورداورہ گورو نانک کی تاریخی چکی چوری ہوگئی، سکھ پولیس آفیسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بابا گورو نانک کے جیل کے دوران چلائی متبرک چکی برطانیہ میں مقیم ایک سکھ نے چرائی ہے۔ سکھ پولیس آفیسر گلاب سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں نے گورونانک کے ہاتھوں کی چکی چوری ہونے کی ایف آئی آردرج کروادی ہے۔ برطانیہ کی سکھ کمیونٹی کے ذریعے یہ بات میر ے علم میں آئی ہے کہ یہ متبرک چکی برطانیہ میں مقیم ایک سکھ نے چرائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ چکی گردوارہ کے ملازمین کی معاونت سے چرائی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گورونانک دیو کو جب جیل بھیج دیاگیا تھا تو وہ اس چکی سے اناج پیستے تھے۔