مکہ میں کرین حادثے کا نشانہ بننے والے شہید ہیں: جامعہ الازھر
قاہرہ (صباح نیوز) مصر کی سب سے بڑی دینی درسگاہ جامعہ الازھر نے مسجدحرام میں کرین کے حادثے میں جاںبحق نمازیوں اور حجاج کرام کو شہدا قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ شہید ہونے والے تمام مسلمان روز قیامت تلبیہ پڑھتے ہوئے اٹھیں گے۔