احمد شہزاد 19 ستمبر کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہونگے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد رواں 19 ستمبر کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہو جائیں گے۔ اور لاہور کی رہائشی ثنا مراد کو دولہن بنا کر اپنے گھر لے آئیں گے۔ پاکستان سپر لیگ کے قطر میں انعقاد کے سلسلے میں لوگو کی تقریب رونمائی 20 ستمبر کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے کی بنا پر احمد شہزاد نے ولیمہ کی تقریب 21 اپریل کو رکھی ہے۔