شہید ملت لیاقت علی خان کی 68 ویں برسی کل منائی جائے گی
لاہور (اے پی پی ) پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت لیاقت علی خان کی68 ویں برسی کل( 16 اکتوبر کو ) منائی جائے گی ۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مسلم لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں کے زیر اہتمام سیمینارز،مذاکرات،کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں مقررین شہید ملت کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔شہید ملت لیاقت علی خان کے ایصال ثواب کے لئے ان کے مزار اور مساجد میں قرآن خوانی کی محافل کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔یاد رہے کہ لیاقت علی خان کو 16اکتوبر 1951کو راولپنڈی میں ایک جلسے کے دوران شہید کیا گیا تھا۔