ایک تصویر ایک کہانی……
یہ تصویر ڈسکہ کے رہائشی بابا بوٹا کی ہے جو ڈسکہ سے حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کی تقریبات کیلئے آیا ہے۔ بابا بوٹا ڈسکہ سے لاہور سائیکل پر آیا ہے وہ ڈسکہ سے صبح سات بجے لاہور کیلئے نکلا اور شام سات بجے لاہور پہنچ گیا۔ صرف راستے میں دو مرتبہ سائیکل میں ہوا بھری ۔ بابا نے بتایا کہ اس کو چار سال ہو گئے مسلسل سائیکل پر لاہور آتے ہوئے بابا کی ماں باپ بہن بھائی حیات ہیں مگر بابا خود درویشی لائن میں آ گیا ہے۔ شادی تک نہیں کی اب بابا بوٹا داتا گنج کے میلہ سے فارغ ہوکر حضرت بابا فرید کے دربار جاکے صابر پیا کی مہندی کی رسم میں شرکت کریگا ۔ اور وہ اپنی ذاتی سائیکل پر ہی لاہور سے روانہ ہوگا۔ (فوٹو عابد حسین)