750روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج ہو گی
ساہیوال/سرگودھا (نامہ نگار)سنٹرل ڈائریکٹریٹ آف نیشنل سیونگزحکومت پاکستان کے زیراہتمام750 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج ( منگل )کوہوگی ۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام15 لاکھ روپے کا ، دوسرے انعام میں5لاکھ روپے کے تین انعامات جبکہ تیسرے انعام میں 9300روپے کے 1696 کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔