لاہور : پاکستانی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ مارکیٹ میں آج ایک بار پھر امریکی ڈالر کی قیمت 50 پیسے بڑھ گئی ہے۔
قیمت میں اضافے کے بعد امریکی ڈالر نئی قیمت 132 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ ڈالر کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمت پاکستانی معیشت کے استحکام کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔ اگر فوری طور پر ڈالر کی قیمت کنٹرول نہ کیا گیا تو آنے والے دنوں میں ملک میں مہنگائی کا نیا سیلاب آنے کا خطرہ ہے۔
پاکستان میں امریکی ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے پہلے ہی مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے اور اگر اس کی قیمت میں ہونے والے اضافے کو فوری نہ روکا گیا تو مہنگائی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔