20 اکتوبر کے بعد غیر قانونی ڈیوائس کو منجمد کر دیا جائیگا‘ پی ٹی اے
اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ڈیوائس کی نشاندہی ، اندراج اور اسے بلاک کرنے کے نظام سے متعلق آگاہی پیداکرنے کیلئے تمام موبائل صارفین کو ایس ایم ایس بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔یہ اقدام غیرقانونی درآمدات روکنے کیلئے کیاجارہا ہے۔پی ٹی اے ، ڈیوائس کی نشاندہی ، رجسٹریشن اور بلاکنگ سسٹم کے قواعدو ضوابط کے تحت اس ماہ کی بیس تاریخ کے بعد کسی بھی غیرقانونی ڈیوائس کومنجمد کردیاجائے گا ۔اس نظام سے قانونی ڈیوائس درآمد کنندگان اورموبائل فون صارفین کو سہولت کے ساتھ امن وامان کی کی مجموعی صورتحال کو بھی بہتربنانے میں مدد ملے گی ۔