ایم کیو ایم 2وزارتیں لے چکی، تیسری مانگ رہی ہے‘ پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم
کراچی (آئی این پی) پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم 2وزارتیں لے چکی اور تیسری مانگ رہی ہے‘ جمہوریت کا اصول ہے اتحادی کو چیلنج نہیں کرتے۔ اتوار کو پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نے اپنی اتحادی ایم کیو ایم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کا اصول ہے اتحادی کو چیلنج نہیں کرتے۔ ایم کیو ایم کو اپنے ضمیر کو جوابد ینا ہوگا۔ ایم کیو ایم 2وزارتیں لے چکی اور تیسری مانگ رہی ہے۔