تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کو مہنگائی کے سواکچھ نہیں دیا، خواجہ رضوان عالم
کوٹ ادو (خبر نگار) تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا، ایک ہفتہ میں مہنگائی کی شرح میں 6.52%اضافہ قابل مذمت ہے، روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی کا طوفان آگیا ہے ،اشیائے ضروریا کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں ، حکومت نے آئی ایم ایف کوخوش کرنے کے لئے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیاہے ، ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم ، ڈی جی خان ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام یاسین خان گوگانی نے اپنے بیان میں کیا، انہوں نے کہا صرف بلاول بھٹو ہی ملک کو بحرانی کیفیت سے نکال سکتے ہیں ، سابقہ حکومتوں کو لعن طعن کرکے معیشت نہیں سنبھلے گی ، ، انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے مزدوروں کے لئے کم ازکم ماہانہ اجرت 16,200/-روپے اور ڈیلی ویجز کی اجرت 625روپے مقرر کرنے کے فیصلے کو خوش آئن قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ دیگر حکومتوں کو بھی سندھ حکومت کی تقلید کرنی چاہیے۔