لاہور:احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کیس میں سابق وزرائے اعظم نواز شریف ،یوسف رضا گیلانی اور سابق صدر آصف زرداری کو طلب کر لیا۔
احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کو طلب کرلیا ،جبکہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو بھی توشہ خانہ ریفرنس میں 29 مئی کو طلب کیا گیا ہے ۔نیب کے مطابق آصف زرداری اور نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کیں، آصف زرداری نے گاڑیوں کی صرف 15 فیصد ادائیگی جعلی اکاونٹس کے ذریعے کی ، آصف زرداری کو بطور صدر لیبیا اور یو اے ای سے بھی گاڑیاں تحفے میں ملیں ، آصف زرداری نے گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے خود استعمال کیں ۔
نیب حکام کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی ادائیگی عبدالغنی مجید نے جعلی اکاؤنٹس سے کی ،انور مجید نے انصاری شوگر ملز کے اکاؤنٹس کا استعمال کر کے دو کروڑ سے زائد کی غیر قانونی ٹرانزیکشنز کیں، انور مجید نے آصف زرداری کے اکاؤنٹس میں بھی 9.2 ملین روپے ٹرانسفر کئے ، عبدالغنی مجید نے 37 ملین روپے کسٹم کولیکٹر اسلام آباد کو ٹرانسفر کئے، نیب حکام کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف 2008 میں کسی بھی عہدے پر نہیں تھے ، نوازشریف کو 2008 میں بغیر کوئی درخواست دیئے توشہ خانے سے گاڑی دی گئی ۔ ملزمان نیب آرڈیننس کی سیکشن نائن اے کی ذیلی دفعہ دو، چار، سات اور بارہ کے تحت کرپشن کے مرتکب ہوئے ہیں۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024