تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نوازشریف پاکستان کو بدنام کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہے، نوازشریف کے بیان سے بھارتی موقف کو تقویت مل رہی ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نوازشریف سے پوچھنا چاہتے ہیں اس بیان کی کیا ضرورت تھی؟ نوازشریف کا انٹرویو اخبارات کی زینت بنا، قومی سلامتی کمیٹی نے نوازشریف کا بیان مسترد کر دیا، سندھ اسمبلی میں متفقہ طور پر مذمتی قرارداد پیش کی گئی، مولانافضل الرحمان نے بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا، اس کے باوجود نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ مسترد کر دیا۔ نوازشریف نے اپنے وزیراعظم کے اعلامیے کو مسترد کیا ہے۔ اعلامیہ مسترد ہونے پر وزیراعظم کو مستعفی ہو جانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف پاکستان کو بدنام کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہے، نوازشریف کے بیان سے بھارتی موقف کو تقویت مل رہی ہے ۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024