تھانہ کورال کے اندھے قتل کا مقدمہ ٹریس،ملوث ملزم گرفتار
اسلام آ باد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ہومی سائیڈ یونٹ پولیس نے تھانہ کورال کے اندھے قتل کا مقدمہ ٹریس کرکے اس وقوعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار لیا ، ملزم کو مجاز عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ جسمانی حاصل کر لیا ہے سوہدراں میں نامعلوم ملزمان نے اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کر کے مسمی ناصر محمود ولد محمد ابراہیم ساکن ملک ٹائون ترلائی کلاں اسلام آباد کو قتل کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگئے تھے مقامی پولیس نے مقتول کے بھائی ندیم احمد کی درخواست پر مقدمہ نمبر 209/18مورخہ 05.05.2018بجرم 302ت پ تھانہ کورال درج کر کے تفتیش کی پولیس ٹیم نے اس اندھے قتل کو ٹریس کیا اور اس مقدمہ میں ملوث ملزم محمد عما د وحید ولد محمد عبدالوحید قوم ستی سکنہ مکان نمبر 34ملک ٹائون اسلام آباد کو گرفتار کر لیا ۔