ملک میں آبپاشی کیلئے پانی کی کوئی قلت نہیں: ارسا
اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں آبپاشی کے لئے پانی کی کوئی قلت نہیں ہے۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے حکام نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کے مختلف آبی ذخائر میں 2.512 ملین ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہے جبکہ گزشتہ سال آبی ذخائر میں 1.818ملین ایکڑ فٹ پانی کا ذخیرہ موجود تھا۔ اس طرح گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال 0.694 ملین ایکڑ فٹ زائد پانی دستیاب ہے اور پانی کی قلت کا کوئی امکان نہیں ہے۔