تلخ کلامی پر خالہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا‘ ملزم فرار
شاہ صدر دین (خبر نگار ) پل گاجری والا علاقہ تھانہ کوٹ مبارک گھریلو معاملات میں تلخ کلامی پر سگے بھانجے نوید نے اپنی خالہ جو تین بچوں کی ماں تھی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر کورٹ مبارک پولیس موقع پر پہنچ گئی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اپنی تحویل میں لے کر ملزم نوید کے خلاف ایف آئی آر مقتولہ کے بیٹے کی مدعیت میں درج کرلی گئی پولیس تھانہ کوٹ مبارک ملزم کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔
ملزم فرار