موٹروے پولیس نے گمشدہ لڑکی کو اس کے اہلخانہ سے ملوادیا
کراچی ( نیوز رپورٹر )موٹروے پولیس نے کراچی لیاری سے تین روز قبل گمشدہ لڑکی کو اس کے اہل خانہ سے ملوا دیا ۔ تفصیلات ۔موٹروے پولیس کو بذریعہ کنٹرول 130 اطلاع موصول ہوئی جس میں ایک خاتون مسکان میرانی، دختر ولی محمد میرانی، .عمر 23 سال جو کہ لیاری کراچی سے گزشتہ 3 دنوں سے گھر سے لاپتہ تھی، کے لیے مدد مانگی گئی۔ انہیں شبہ تھا کہ لڑکی کو کسی بس میں اسلام آباد لے جایا جا رہا ہے۔اس قسم کی اطلاع موصول ہونے پر موٹروے پولیس کنٹرول کی جانب سے بسوں کی چیکنگ کے سلسلہ کو مزید بڑھا دیا گیا ۔دوران چیکنگ روہڑی ٹول پلازہ کے پاس ڈیوٹی پر مامور افسران سب انسپیکٹر مسرور میمن اور سب انسپکٹر آصف علی نے ایک بس کو روکا ۔ موٹر وے پولیس کے افسران کی جانب سے جب مذکورہ بس کو چیک کیا گیا تو لاپتہ خاتون جس نے اپنا نام مسکان بتایا بس میں موجود تھی۔ لڑکی کے اہل خانہ کو بروقت اطلاع دی گئی۔ جس پر لڑکی کے شوہر نے بتایا کہ وہ لڑکی کے والدین کے ہمراہ سکھر کی جانب لڑکی کی حوالگی کے لیے روانہ ہیں ۔