ہفتہ مدح صحابہؓ نوجوانوںکوبہترزندگی کی جانب گامزن کریگا:اورنگزیب فاروقی
کراچی( سٹی ڈیسک )اہلسنّت والجماعت پاکستان کے زیراہتمام ملک بھرمیں’’ہفتہ مدح صحابہؓ‘‘عنوان سے پروگرامات،محافل ،مذاکرے اورجلسوںکابھرپوراہتمام کیا جا رہا ہے، ’’ہفتہ مدح صحابہؓ‘‘امت کے نوجوانوں کو ایک بہترین ذندگی کی جانب گامزن کرے گا، موجودہ پرآشوب دورمیںاہلسنّت والجماعت پاکستان مسلم نوجوانوںکی اخلاقی تربیت دینی فریضہ جانتے ہوئے کرنے کی کوششوںمیںدن رات محنتوںاور کاوشوں کو بروئے کارلارہاہے،ان خیالات کااظہار مرکزی صدر اہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی، علامہ رب نوازحنفی، سید محی الدین شاہ الحسینی، علامہ تاج محمد حنفی، مولانا عادل عمر، مولاناعبدالرافع شاہ ودیگرنے مرکز اہلسنّت اورشہرقائدکے مختلف مقامات پر’’ہفتہ مدح صحابہؓ‘‘عنوان سے جاری پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا، قائدین اہلسنّت نے کہا کہ صحابہ کرامؓہی وہ عظیم ہستیاں ہیں جنہوں نے دین اسلام کوتاقیامت امت تک پہنچایا ہے،صحابہ کرامؓدین اسلام کی بنیاد، رسالت مآبؐکے گواہ ا ورانتخاب خداوندی ہیں،صحابہ کرامؓکی جماعت نے دین اسلام کومن وعن تاقیامت امت تک پہنچانے کیلئے کیسی کیسی قربانیاںپیش کی ہیںدنیااس کی نظیر پیش کرنے سے قاصرہے،ایک طرف مدینہ منورہ سے لیکرافریقہ کے جنگلات تک تو دوسری جانب سندھ کے ریگستانوں اور افغانستان کے سنگلاخ پہاڑوںتک صحابہ کرام ؓدین محمدی پہنچانے کیلئے اپنے گھر بار چھوڑ کر پھیل گئے تھے،اگرآج ہم صحابہ کرامؓکی قربانیوں کو شمار کرنا چاہیں تو شاید ہماری زندگیاں ختم ہوجائیںلیکن صحابہ کرامؓکی قربانیوںاوراحسانات کوشمارنہ کرپائیں،لیکن ایک طرف جہاںصحابہ کرامؓکی انگنت قربانیاںہیںوہیںدوسری جانب ان کی قربانیوںکوپس پشت ڈالنے کیلئے ایک مخصوص طبقہ ہردورمیںسرگرم عمل رہا ہے، حق وباطل کایہ معرکہ تاقیامت جاری رہے گا لیکن باطل کے مقابلے کیلئے ہردورمیںاللہ تعالیٰ نے حق پرستوںکاگرہ بھی تیارکیاہے اوروہ تن من دھن کی بازیاںلگاکرصحابہ کرامؓکی قربانیوںاوران کی خدمات کواجاگرکرنے کیلئے اپنی ذندگیاںصرف کردیتے ہیں اور اس راہ میںجوبھی اورجتنی بھی قربانیاںدینی پڑے اس سے دریغ نہیںکرتے، اگرہم صحابہ کرامؓکوفراموش کردیںگے تودین کبھی بھی مکمل نہیںہوسکتاہے، دین ہم تک پہنچایا ہی صحابہ کرامؓنے ہے،صحابہؓنہیںتودین بھی نہیںاگردنیاوآخرت میںفلاح وکامرانی چاہیے توہمیںصحابی کرامؓکاپلہ تھامنا ہو گا اور ان کے بتائے ہوئے طریقوںپرعمل پیرا ہونا پڑے گا۔