میٹروپولیٹن پلاننگ ونگ کی غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف کارروائی،انفرا سٹرکچر مسمار
لاہور (خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے میٹروپولیٹن پلاننگ ونگ اور ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہائوسنگ سکیمز کے عملے نے گزشتہ روزچوہنگ ملتان روڈ کے قریب دریائے راوی کے بیڈ میں ہزاروں کنال اراضی پر بنائی جانے والی دو غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف کارروائی کرکے چار د یواریاں‘گرین بیلٹ‘سیوریج سسٹم ‘سڑکیں ‘بجلی کے کھمبے‘دفاتر اور دیگرانفراسٹرکچر کو مسمار کر دیا گیا ۔ دونوں سکیمیں ماسٹر پلان کے تحت زرعی رقبہ قرار دی جانے والی اراضی پر بنائی جارہی تھیں۔ایل ڈی اے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی پرائیویٹ رہائشی سکیم میں پلاٹ خریدنے سے پہلے پلاٹ کی قانونی حیثیت کے بارے میں ایل ڈی اے سے معلومات حاصل کر لیں۔