اسکریپ کے کارخانے میں آتشزدگی 5 افراد جھلس گئے ، ہزاروں کا نقصان
کراچی ( کرائم رپو رٹر ) اورنگی ٹا ئو ن نمبر 5 میں رہا ئشی آبادی میں قائم اسکریپ کے کارخانے میںآتشزدگی کے نتیجے میں 5 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جبکہ ہزاروں روپے ما لیت کا اسکر یپ کا سا مان جل گیا اسکریپ کے کارخا نے میںآگ جمعرات کی صبح لگی تھی جس پر فائر برگیڈ کی دو گاڑیو ں کی مدد سے ایک گھنٹے کی جد وجہد کے بعدقابو پا یا گیاآگ سے5 افراد جھلس کر زخمی ہو ئے ان میں 50 سالہ نور ، 20 سالہ اعجا ز ،35 سالہ علی شیر ،25 سالہ جا ن اللہ اور45 سالہ روزی خان شامل ہیں۔