فیروز والہ اور داتا دربار سے 2 نوجوانوں کی نعشیں برآمد
لاہور+ فیروز والہ (نامہ نگاران) نامعلوم افراد نے بیدردی سے نوجوان کو قتل کرکے نعش کھیت میں پھینک دی قیصر ساہوکی ملیاں میں راہگیوں نے نوجوان کی نعش خون میں لت پت پڑی ہوئی دیکھی پولیس کو اطلاع دی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق مقتول کی عمر 25 سال کے قریب ہے اور اسے تیز دھار آلہ سے قتل کیا ہے۔ داتا دربار کے علاقہ میں سے 32 سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے داتا دربار کے قریب 32 سالہ نامعلوم شخص کی نعش دیکھ کر زائرین نے پولیس کو اطلاع کی پولیس نے پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔