گوجرانوالہ : پنجاب گروپ آف کالجز میں کھیلوں کے مقابلے

15 فروری 2018


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پنجاب گروپ آف کالجز گوجرانوالہ کی 20ویں سالانہ کھیلوں کے دوسرے روزبوائز کھلاڑیوں کے مابین مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے جن میں رسہ کشی‘ کرکٹ‘ تھری لیگ ریس‘ آرم ریسلنگ ‘ 400 میٹر دوڑ اور دیگر مختلف کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں۔ کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے خوبصو رت لباس میں مارچ پاسٹ کیا اور فضا میں رنگ برنگے غبارے چھوڑے گئے ۔ ڈائر یکٹر پنجاب گروپ آف کالجز محمد شہزاد رفیق‘ پرنسپل محمد سلمان‘ رئیس احمدچٹھہ محمدعمران اور اساتذہ کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ نامور کرکٹر حسن علی نے تقسیم انعامات کے موقع پر خصوصی شر کت کی اور پنجاب کالجز کے طلباءکی کھیلوں میں دلچسپی اور کارکردگی کو سراہا ۔ ڈائریکٹر پنجاب کالجز محمد شہزاد رفیق نے کہاکہ کھیلیں طلباءکی ذہنی و جسمانی نشو ونما میں مثبت کردار ادا کرتی ہیں اور پنجاب گروپ آف کالجز تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ میں بھی فعال کردار اداکر رہا ہے۔