آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں موجود قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ آکلینڈ پہنچ گیا۔ قومی اسکواڈ کل سے آکلینڈ میں اپنی ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔
نیوزی لینڈ میں موجود قومی ٹیم کا ٹی ٹونٹی اسکواڈ آکلینڈ پہنچ گیا ہے۔ قومی اسکواڈ کوئنز ٹاؤن سے بذریعہ پرواز آکلینڈ پہنچا جہاں وہ کل سے اپنی ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ 18 دسمبر کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم سیریز سے قبل فٹنس مسائل سے دوچارہے۔کپتان بابراعظم انگوٹھے میں فریکچرکے باعث سیریزسے آؤٹ ہوچکے ہیں۔ نائب کپتان شاداب خان بھی پیرمیں کھنچاؤکاشکارہیں اورزمبابوے کے خلاف ہوم سیریز بھی نہیں کھیل سکے تھے۔
ٹیم انتظامیہ کے مطابق شاداب خان کی فٹنس میں بہتری آرہی ہے اور توقع ہے کہ دو روزآرام کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔ تاہم مینجمنٹ نے پلان بی کے تحت قیادت کے لیے مختلف ناموں پرغور شروع کر دیا ہے۔
وکٹ کیپر محمد رضوان اورآل راؤنڈر عماد وسیم مضبوط امیدوار ہیں ۔
رضوان کی زیرقیادت خیبر پختونخوانے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیتاجبکہ عماد وسیم کی ٹیم کراچی کنگز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیوکی ٹرافی حاصل کی۔ ہیڈکوچ مصباح الحق سے بہترتعلقات اور وسیع تجربے کے پیش نظرمحمدحفیظ کوبھی قیادت دی جاسکتی ہے۔
امکان ہے محمدرضوان کے ساتھ عبداللہ شفیق اننگ کا آغازکریں گے۔ پریکٹس میچ میں تیز رفتارففٹی بنانے والے ذیشان ملک کوبھی چانس مل سکتا ہے۔