سعودی عرب کا رقصِ المزمار یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کر لیا گیا
نیویارک (اے پی پی) اقوام متحدہ کے تحت تعلیمی ،سائنسی اور ثقافتی تنظیم یونیسکو نے دسمبر میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی دو سماجی روایات کو بین الاقوامی ثقافتی ورثے میں شامل کر لیا ہے۔سعودی عرب سے المزمار کے رقص کو یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
روایتی طور پر حجازی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد یہ رقص کرتے ہیں۔وہ لمبی چھڑیوں کو ایک دوسرے سے ٹکراتے ہوئے آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں۔عام طور پر یہ رقص قومی مواقع اور خاندانی تقریبات میں کیا جاتا ہے۔اس میں ایک سو تک مرد اور لڑکے شریک ہوتے ہیں اور بالعموم اس کے دوران میں دیرینہ محبت ،دلیری اور بہادری سے متعلق نغمے گائے جاتے ہیں۔
رقص