فری بیڈمنٹن کوچنگ کیمپ کا لاہور میں آغاز ہو گیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) فری بیڈمنٹن کوچنگ کیمپ کا لاہور میں آغاز ہو گیا۔ انٹرنیشنل بیڈمنٹن کوکوچ لیاقت علی کی زیر نگرانی کوچنگ کیمپ نیو خان بیڈمنٹن ہال میں شروع کیا گیا ہے جس میں بچے اور بچیوں کو تربیت دی جا رہی ہے۔ بیڈمنٹن کوچ لیاقت علی کا کہنا تھا کہ فری کوچنگ کیمپ لگانے کا ایک مقصد مستقبل کے سٹار کھلاڑیوں کو تلاش کرکے انہیں بین الاقوامی معیار کی تربیت دینا ہے۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ہمارے اس اقدام سے ان نوجوان کھلاڑیوں کو بھی کھیلنے اور سیکھنے کا موقع ملے گا جو کھیل کے میدانوں کو دور رہ گئے ہیں اور انہیں کسی قسم کی سہولیات میسر نہیں ہیں۔