قائداعظم ٹرافی گریڈ ٹو: ملتان اورایبٹ آباد کا میچ ڈرا
ملتان (سپورٹس رپورٹر) قائداعظم ٹرافی گریڈ 2 ملتان اور ایبٹ آباد ریجن کے مابین کھیلے جانیوالا تین روزہ میچ ڈرا ہو گیا۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے تیسرے اور آخری روز ایبٹ آباد کی ٹیم نے 9 وکٹوں پر 274 رنز بنا کر دوسری اننگز ڈکلیئر ڈ کی۔ فرحان 58‘ خیراﷲ 45 اور یاسر خان نے 39 رنز بنائے۔ تیسرے روز کے اختتام تک ملتان کی ٹیم 3 وکٹوں پر 95 رنز بنا سکی۔ وقار 39 اور ضیاء نے 30 رنز بنائے۔ کامران غلام نے 2 وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں میچ کے اختتام تک سکور یہ رہا۔ ایبٹ آباد 272 رنز پہلی اننگز‘ 274 رنز دوسری اننگز‘ ملتان نے پہلی اننگز میں 278 اور دوسری اننگز میں 95 رنز بنائے۔