سونے کے ورق میں لپٹا دنیا کا مہنگا ترین کپ کیک
دبئی (نیٹ نیوز) دبئی میں دنیا کا مہنگا ترین کپ کیک تیارکیا گیا ہے جس کی تیاری میں سونے کے ذرّات اور ورق استعمال کئے گئے ہیں۔ Golden Phoenix نا می اس کپ کیک کو مہمانوں کے سامنے پیش بھی سونے کا پانی چڑھے خوبصورت برتنوں میں ہی کیا جاتا ہے۔ اس مہنگی ترین دعوت کا مزہ اڑا نے کی قیمت 27 ہزار ڈالر ہے تاہم اگر کسی کو برتنوں میں دلچسپی نہ ہو تو ایک ہزار ڈالر میں صرف یہ کپ کیک بھی خریدا جا سکتا ہے۔