بھارت میں کوئلے کی کمی کے باعث بجلی کے بڑے بحران کا خدشہ
نئی دہلی(پی پی آئی)بھارت میں کوئلے کی کمی کی وجہ سے بجلی کے بڑے بحران کا خدشہ ہے، تاہم حکومت کا اصرار ہے کہ ملک کے بجلی گھروں کی طلب کے مطابق کوئلے کے ذخائر موجود ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئلے سے چلنے والے پلانٹس کے ایندھن کا ذخیرہ تقریباً 72 لاکھ ٹن رہ گیا ہے جو محض چار دنوں کی ضرورت پوری کر سکتا ہے۔