تیزرفتار گاڑی نے جج کے گھریلو ملازم کو کچل کر ہلاک
لاہور(نامہ نگار) ڈیفنس سی کے علاقے میںبینکنگ کورٹ کے جج کا گھریلو ملازم 39سالہ احسان کام پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار گاڑی نے اسے کچل کر شدید زخمی کردیا جبکہ نامعلوم کار سوار موقع سے فرار ہو گیا ہے۔ زخمی احسان کو ہسپتال لے جایا گیا ،جہاں وہ دم توڑ گیا ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے اور جائے وقوعہ پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نامعلوم کار سوار کی تلاش شروع کر دی ہے۔