حضرت میاں میر کے سالانہ عرس کی تقریبات 8سے 9ربیع الاول کو منعقد ہونگی
لاہور( خصوصی نامہ نگار)محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے زیراہتمام حضرت میاں میرکے397ویں سالانہ غسل مبارک کی مناسبت سے صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور پنجاب ،ڈاکٹر ارشاد احمد سیکرٹری چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ،شہریار سلطان سیکرٹری ٹرانسپورٹ ،ڈاکٹر طاہر رضا بخاری و دیگر نے شرکت کی اور دربار ہذا کو عرق گلاب اور صندل سے غسل دیا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حضرت میاں میر کے سالانہ عرس کی تقریبات 8سے 9ربیع الاول منعقد ہوگی۔