ڈینگی کے مریضوں کو اینٹی بائیوٹک ادویات سے پرہیز کرنا چاہیے:جویریہ محمود
لاہور(پ ر) ماہر غذائیات جویریہ محمود کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے مریضوں کو کھٹی، تیز مرچ مصالحے اور تلی ہوئی اشیاء کا استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ڈینگی بخار کے دوران معدہ بہت کمزور ہو جاتا ہے اور ایسی اشیاء چکا استعمال مریض کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ڈینگی کے دوران جسم میں خون کے خلیات میں کمی اور مسلز کی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتے ہیں تو غذا کے استعمال میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈینگی کے مریضوں کو اینٹی بائیوٹک ادویات سے پرہیز کرنا چاہیے ایسی ادویات ان کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔